کورونا کی دوسری لہر نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ، مودی

کورونا وبا ہم سب کے صبر اور برداشت کا امتحان لے رہی ہے،بھارتی وزیر اعظم

نئی دہلی( ویب  نیوز)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس وقت ہم سائنسی ماہرین کے مشوروں کو ترجیح دیتے ہوئے یہ جنگ کو جیتے سکتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وبا ہم سب کے صبر اور برداشت کا امتحان لے رہی ہے۔مودی نے کہا کہ حکومت ریاستی حکومتوں کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتیں بھی اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ  ویکسین کے بارے میں کسی طرح کی افواہوں میں مت پھیلائیں ، کورونا کے اس بحران میں ، ویکسین کی اہمیت ہر ایک کو معلوم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یکم مئی سے کورونا ویکسین 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر ایک شہری کے لئے دستیاب ہو گی۔

سعودی عرب نے بھارت کو 80 میٹرک ٹن مائع آکسیجن بھیجوا دی.. سنگاپور بھی ہوائی جہاز کے ذریعے آکسیجن سلنڈرز بھارت بھیجوا رہا ہے

 سعودی عرب نے کورونا کی نئی تباہ کن لہر میں آکسیجن گیس کی قلت کے شکار بھارت کو 80میٹرک ٹن آکسیجن بھیجوا دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے بھارت کے لیے 80میٹرک ٹن آکسیجن روانہ کردی گئی ہے۔ آکسیجن کی یہ کھیپ سعودی عرب سے دو بھارتی کمپنیوں کی توسط سے فراہم کی جارہی ہے۔سعودی عرب میں بھارتی سفارت خانے نے فرمانروا شاہ سلمان اور وزارت صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ہر طرح کی مدد، حمایت اور تعاون پر دلی طور پر معترف ہیں۔ادھر بھارت میں کورونا کی نئی لہر کے دوران یومیہ ساڑھے تین لاکھ کیسز کے باعث اسپتالوں میں رش بڑھ گیا اور کووڈ-19کے مریضوں کی زندگی کی ضامن آکسیجن گیس ناپید ہوگئی جس سے ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا۔دوسری جانب اسپتالوں کے باہر مریضوں کی قطاریں لگ گئیں، انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں بھی گیس ختم ہوگئی جس پر بھارت نے آکسیجن گیس کے حصول کے لیے سنگاپور سے بھی رابطہ کیا اور اب سنگاپور کی حکومت بھی ہوائی جہاز کے ذریعے آکسیجن سلنڈرز بھیج رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 3لاکھ 49ہزار 691ہو گئی ہے جبکہ 3ہزار کے لگ بھگ افراد ہلاک ہو