اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پاور و پٹرولیم جناب تابش گوہر اور سیکٹری پاور ڈویژن کی بھی ملاقات میں شرکت
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے برادانہ تعلقات‘ مشترکہ عقیدے ‘ثقافت ‘ اقدار و روایات  پر مبنی ہیں جن کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر توانائی
توانائی کے شعبے میں جاری تعاون اور وزیراعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بھی ملاقات میں بات چیت
پاکستان میں نئے ریفائنری کے قیام کیلیے موزوں ماحول ہے ۔ وفاقی وزیر توانائی
معاون خصوصی برائے پاور و پٹرولیم کی سعودی سفیر کو نئی مجوزہ ریفائنگ پالیسی بارے بریفنگ
نئی مجوزہ ریفائنگ پالیسی میں پٹرولیم سیکٹر کیلیے ٹیکس، کسٹم ڈیوٹی اور ٹریف سے متعلق مراعات شامل ہونگے ۔ معاون خصوصی
سعودی سفیر کی حماد اظہر کو توانائی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
سعودی عرب پاکستان کے ساتھ موجودہ گہرے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے ۔ نواف سعید المالکئ
سعودی سفیر کی وزیر اعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب کے متعلق بھی بریفنگ