ملک بھر میں 8سے 16 مئی تک بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی

عید کی چھٹیوں میں سیاحتی مقامات،پبلک پارکس، ہوٹلز،شاپنگ مالزبند رہیںگے، سرکلر جاری

این سی او سی نے اعتکاف، شب قدر، نماز عید سے متعلق ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اسلام آباد(ویب  نیوز) عید کی چھٹیوں پر کراچی، لاہور ،پشاوراور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رہی گی۔این سی اوسی کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی جانب سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 8سے 16 مئی تک بند رہے گی۔اس کے علاوہ این سی او سی نے اعتکاف، شب قدر، نماز عید سے متعلق ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عیدکی چھٹیوں میں سیاحتی مقامات،پبلک پارکس، ہوٹلز،شاپنگ مالزبند رہیںگے،صرف گلگت بلتستان کے شہریوں کو اپنے علاقوں میں جانے کی اجازت ہو گی۔شمالی علاقہ جات، مری، سوات، گلیات، سی ویو جانیوالیراستے بند رہیں گے، عید تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔