رواں سال پاکستان کی شرح نمو 2 فیصد رہنے کا امکان ہے ،ایشیائی ترقیاتی بینک

پاکستانی معیشت میں بہتری کے آثار ہیں، اے ڈی بی نے آئوٹ لک 2021 جاری کر دی

منیلا (ویب  نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک نے آئوٹ لک 2021 جاری کر دی۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستانی معیشت میں بہتری کے آثار ہیں۔آوٹ لک 2021 کے مطابق رواں سال پاکستان کی شرح نمو 2 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ 2022 میں پاکستان کی شرح نمو 4 فیصد تک ہو جانے کا امکان ہے۔ 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد تک جبکہ 2022 میں 7.5 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں مہنگائی اور شرح نمو کے درمیان گہرا تعلق ہے، 2  فیصد کی شرح نمو مہنگائی روکنے کے لیئے کافی نہیں ہو گی۔ 2022  میں 4 فیصد کی شرح نمو سے آگے بڑھنے کے لیے پالیسی لیول کے فیصلے درکار ہونگے۔