نیب کی ہائیکورٹ سے نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا

عدالت نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے اپیلوں کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی

نیب موجود ہی نہیں؟ نیب نے ہی تو درخواست دی تھی، کیا نیب کو کورونا ہو گیا؟جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس

اسلام آباد(ویب  نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب) نے  اسلام آبادہائی کورٹ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی۔بدھ کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل بینچ نے نواز شریف،مریم نواز،کیپٹن صفدر کی احتساب عدالت سے سزائوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت نیب کی طرف سے کوئی پیش نہ ہونے پر عدالت عالیہ نے حیرانی کا اظہار کیا۔ جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ نیب موجود ہی نہیں؟ نیب نے ہی تو درخواست دی تھی، کیا نیب کو کورونا ہو گیا؟۔عدالت نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے اپیلوں کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ کیس کی سماعت اب مئی کے آخری ہفتے میں ہوگی۔بعد ازاں نیب حکام اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور نیب پراسیکیوٹرجہانزیب بھروانہ نے نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی۔ جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں اشتہاری ہوچکے عدالتی معاونت کون کرے گا؟ نیب اور نواز شریف کے وکیل دونوں عدالت کی معاونت کریں کہ کیسے نمائندہ مقرر کیا جائے۔mk/z

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔