ٹائیفائیڈ ویکسین موجود ہے، ڈریپ قیمت مقرر ہی نہیں کر رہی،ستارپیر زادہ ایڈووکیٹ
حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر ویکسین فروخت کرنے کو تیار ہیں،وکیل فارما سیوٹیکل کمپنی
ٹائیفائیڈ ویکسین کی قیمت مقرر کرکے 4 مئی تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم ،کیس کی سماعت ملتوی

کراچی  (ویب ڈیسک)

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ٹائیفائیڈ ویکسین کی قیمت مقرر نہ کرنے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)پر اظہار برہمی کیا ہے۔ جمعرات کو ٹائیفائید ویکسین کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ڈریپ والے کچھ کرنا بھی چاہتے ہیں یا نہیں؟ ڈریپ والے اپنا کام تو کریں، ڈریپ کا سی ای او ایکٹنگ چارج لے کر بیٹھا ہے۔عدالت نے پوچھا کہ ٹائیفائیڈ ویکسین کی قیمت کیوں مقرر نہیں کر رہے؟ آخر مسئلہ کیا ہے؟ لوگ ٹائیفائیڈ سے متاثر ہو رہے ہیں ان کو فکر ہی نہیں ۔ستار پیرزادہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ ٹائیفائیڈ ویکسین موجود ہے، ڈریپ قیمت مقرر ہی نہیں کر رہی۔دوسری جانب فارماسیوٹیکل کمپنی کے وکیل نے کہ حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر ویکسین فروخت کرنے کو تیار ہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ٹائیفائیڈ ویکسین کی قیمت مقرر کرکے 4 مئی تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔