لاہور (ویب ڈیسک)

لاہورمیں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتِ حال کے باعث 15علاقوں میں 2 ہفتوں کے لیے اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا ہے۔ لاہور کی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 2 ہفتوں کے لیے لاہور کے کورونا ہاٹ اسپاٹس میں اسمارٹ لاک ڈاون رہے گا۔لاہور کے جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے ان میں مصطفی ٹاون، پی آئی اے سوسائٹی، ڈی ایچ اے فیز ون اور فیز 5شامل ہیں۔میسن روڈ، سنت نگر، راج گڑھ، اسلام پورہ، ساندہ اور شاہ جمال میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔لاہور کے علاقوں گارڈن ٹاون، ماڈل ٹاون اور اسٹاف کالونی یو ای ٹی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون نافذ ہے۔اسمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں میں بازار، شاپنگ مالز، کاروباری مراکز اور دفاتر مکمل بند رہیں گے۔