نادرا کا سنگل ڈوز ویکسین سائنو بائیولگانے والوں کو کورونا سرٹیفکیٹ جاری کر نے سے انکار

نادرا سسٹم ڈبل ڈوز ویکسین لگوانے والوں کو ہی کورونا سرٹیفکیٹ جاری کر سکتا ہے، حکام کا موقف

اسلام آباد(ویب  نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) حکام حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے سنگل ڈوز ویکسین سائنو بائیوکے استعمال کے آغاز کے باوجود صرف ڈبل ڈوز ویکسین لگانے والوں کو ہی کورونا سرٹیفکیٹ جاری کررہے ہیں جبکہ سنگل ڈوز ویکسین لگانے والوں کو کورونا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جا رہا۔ذرائع کے مطابق نادرا سسٹم ڈبل ڈوز ویکسین لگوانے والوں کو ہی کورونا سرٹیفکیٹ جاری کر سکتا ہے، سنگل ڈوز کورونا ویکسین کے حامل افراد نادرا سے کورونا کا سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کر پا رہے جو نادراسسٹم میں ایک بڑی خرابی کاانکشاف ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کورونا ویکسین ڈبل ڈوز میں بھی لگتی ہے اور سنگل ڈوز کی ویکسین بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے، لیکن پاکستان میں صارفین کی اکثریت سنگل ڈوز ویکسین سائنو بائیو استعمال کر رہی ہے۔حکومت کی جانب سے بھی عوام کو سنگل ڈوز ویکسین کا آغاز ہو چکا ہے تاہم نادرا حکام کا اس حوالے سے موقف ہے کہ ہمارے سسٹم میں ڈبل ڈوز والوں کو سرٹیفکیٹ اس لیے دیا جاتا ہے کہ سنگل ڈوز ابھی حکومت نے شروع نہیں کی۔نادرا حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا نظام حکومت کے ویکسین کے نظام سے جڑا ہوا ہے۔