نیویارک،نئی دہلی، ماسکو (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3206481ہو گئیں ،کیسز15کروڑ28لاکھ5ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں590704ہو گئیں ،کیسز3کروڑ31لاکھ46ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت میںاموات215523ہو گئیں ،کیسز95لاکھ49ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میں406000افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ47لاکھ25ہزارتک پہنچ گئے ۔فرانس میں104706افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز56لاکھ42ہزار تک پہنچ گئے ۔روس میںاموات110520ہو گئیں ،کیسز48لاکھ14ہز ار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں127524افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 44لاکھ18ہزار سے تجاوز کر گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 75 ہزار سے زائد اور 1 کروڑ 95 لاکھ سے زائدفعال کیسز ہیں۔