کارفورپاکستان نے 60منٹ میں آن لائن شاپنگ کی فری ہوم ڈیلیوری کا اعلان کردیا
صارفین 11 ہزار مصنوعات میں سے انتخاب کرسکتے ہیں، فری ہوم ڈیلیوری کی سہولت 15مئی تک میسر ہوگی
لاہور(ویب نیوز )۔ پاکستان میں ماجد الفطیم کی جانب سے فعال ادارے کارفور نے اپنی آن لائن شاپنگ سروس کارفور ناؤ (Carrefour Now) کی کے تحت اپنی تمام مصنوعات پر 15 مئی 2021 تک مفت ہوم ڈیلیوری کا اعلان کردیا۔ یہ کارفور کی جانب سے اپنے صارفین کی بہترین خدمت کا ایک اظہار ہے۔
کارفور ناؤ اپنی ویب سائٹ (www.carrefour.pk) اور MAFکارفور موبائل ایپ کے ذریعے روزمرہ استعمال کی 11ہزار سے زائد مصنوعات کو اپنے صارفین کی دہلیز تک 60منٹ کے اندر پہنچا رہا ہے، جس کے لئے صارفین کو کوئی خاص وقت متعین کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ سہولت عید الفطرکی خاص مناسبت سے وضع کی گئی ہے تاکہ صارفین کو بہترین خدمات میسر آسکیں۔
ماجد الفطیم ریٹیل میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر جین مارک ڈومونٹ نے کہا، "ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنے صارفین کی بہترین خدمات میں جتے رہیں اور انکی ضروریات اور حفاظت بروقت انداز سے پوری کرسکیں۔ آج کے دور میں آن لائن شاپنگ ایک اہم حقیقت ہے جس کے ذریعے ہم صحت کو محفوظ رکھتے ہوئے سہولت اور اعتماد کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا، "کارفور ناؤ کی مفت ہوم ڈیلیوری سے صارفین کے لئے رمضان اور عید کی شاپنگ کا مزہ یقینا دوبالا ہوجائے گا ”
کارفور اپنے صارفین کو ٹیکنالوجی کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کرنے میں مشغول ہے اور کارفور ناؤ اسی کوشش کی ایک کڑی ہے۔