اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار چار مئی( منگل کو) 2 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر انہوںنے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے بچا ئوکی ویکسین لگوانے کیلئے رجسٹریشن کرانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اب تک رجسٹریشن کروانے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ گئی ۔انہوں نے کہاکہ 40 سال سے زائد عمر کے افراد اپنی رجسٹریشن کروالیں اور حفاظتی اقدامات کا بھی خیال رکھیں۔بدھ کو این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 1 دن میں مزید 119 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 38 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔24  گھنٹوں میں 4 ہزار 113 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.17 فیصد ہے۔