نیویارک،نئی دہلی،ماسکو (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3241024ہو گئیں،کیسز15کروڑ49لاکھ73ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میںپہلے نمبر پر جہاںہلاکتیں592049تک پہنچ گئیںجبکہ کیسز3کروڑ32لاکھ74ہزار 659ہو گئیں۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپرجہاں226169ہو گئیں،کیسز2کروڑ6لاکھ58ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میں411000افرادلقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ48لاکھ60ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں105387افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز56لاکھ80ہزار تک پہنچ گئے ۔روس میںاموات111535ہو گئیں ،کیسز48لاکھ39ہزارہوگئے ۔برطانیہ میں127543افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد44لاکھ23ہزار سے تجاوز کر گئے ۔ دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 24 لاکھ 27 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 93 لاکھ سے زائد ہے۔