پاک سعودی عسکری تعاون سے خطے کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، آرمی چیف

باہمی دلچسپی کے امور،خطے کی سیکیورٹی صورتحال ، افغان امن عمل،پاک سعودی دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
پر سعودی مسلح افواج کے سربراہ نے آرمی چیف کے جذبات پر اظہارتشکر کیا اور انھیںخطے کیامن کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی

ریاض/راولپنڈی (ویب ڈیسک)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک سعودی مسلح افواج کے درمیان عسکری تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پاک سعودی دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے پاک سعودی مسلح افواج کے درمیان عسکری تعاون بڑھانے پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاک سعودی عسکری تعاون سے خطے کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔اس موقع پر سعودی مسلح افواج کے سربراہ نے آرمی چیف کے جذبات پر اظہارتشکر کیا اور انھیںخطے کیامن کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔