ایمیزون لسٹ میں شامل ہونا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، رزاق دائود

  ایمیزون کچھ روز میں پاکستان کو اپنے فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کریگا،ٹویٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر دیا۔اس پیش رفت سے پاکستانی سیلرز ایمزون پر اپنی پروڈکٹس براہ راست فروخت کر سکیں گے۔ اس اقدام کے بعد پاکستان میں مختلف پرائیوٹ اداروں نے نوجوانوں کو ایمازون میں مختلف قسم کے کورسز کے ذریعے اشیا فروخت کرنے کے بارے میں تعلیم دینا بھی شروع کر دی ہے جس میں نوجوان نسل کو سکھایا جاتا ہے کہ وہ کس طرح انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنا آن لائن اسٹور بنا سکتے ہے اور مختلف ممالک میں اپنی اشیا بیچ سکتے ہیں۔معاون خصوصی شہباز گل نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایمازون کے اس اقدام سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہوگیا ہے۔ اس سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،علاوہ ازیںمشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے اپنے ٹویٹ میں کہا  کہ ایمیزون لسٹ میں شامل ہونا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ ایمیزون کے ساتھ گذشتہ سال سے بات چیت چل رہی تھی، ای کامرس پالیسی کا ایک اہم سنگ میل پورا ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایمیزون کچھ روز میں پاکستان کو اپنے فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کریگا۔انہوں نے کہا کہ ایمیزون کے ساتھ گذشتہ سال سے بات چیت چل رہی تھی۔انہوںنے کہا کہ ایمیزون لسٹ میں شامل ہونا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔