پاکستان میں د ہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں 20اسلامی فلاحی تنظیمیں شامل کر دیں

65مسلم باشندوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ایس آر او جاری

اسلام آباد(  ویب  نیوز)

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے فیصلہ کی روشنی میں القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے تعلق کے الزام 20اسلامی فلاحی تنظیموںاور 65مسلم باشندوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ نے پاکستان کو ان  کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں اثاثہ جات ضبط کرنے،  ان کے بینک اکاونٹ منجمد کرنے،ان کے دفاتر بند کرنے، اور ان کی سرگرمیوں پر پاکستان میں پابندی لگانے کی ہدایت کی ہے۔ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کئے گئے  65افراد اگر پاکستان میں موجود پائے گئے تو انہیں گرفتار کرنے اور انہیں  عالمی دہشت گردی کے الزام میں سزائیں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان میں تین پاکستانی باشندے  اور تین اسلامی ریلیف آگنائزیشنز بھی شامل ہیں۔  وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایس آر او نمبر65(i)2024میں بتایا گیا ہے کہ جن اسلامی فلاحی اداروں کو دہشت گرد اداروں  میں شمار کر لیا گیا ہے ان میں پاک افغان بارڈر پر کام کر رہی شامہ تنظیم خطیبہ امام البخاری،بوسنیا ہرزگوینا کے الفرقان ٹرسٹ،پاکستان کے الرشید ٹرسٹ،لشکر طیبہ و پاسبان کشمیر و جماعتہ الدعوہ،جماعتہ نصر الاسلاموالمسلیمین،گلوبل ریلیف فاونڈیشن امریکہ،بناولینس انٹرنیشنل فاونڈیشن امریکہ،راجے سلمان موومنٹ فلپائن،نائجیریا جماعت اہلسنتہ الدعوی الجیہاد، القاعدہ کے زیلی خود کش بریگیڈ الموقعون  بالدم، ادارے انسار المسملین فی البلد،القاعدہ۔انصار الشرییعہ تیونس، ادارے انسار المسملین فی البلد،القاعدہ۔انصار الشرییعہ تیونس،شام اور لبنان میں قائم تنظیم عبداللہ اعظم بریگیڈ، القاعدہ کے نائجریا کے زیلی فلاحی اداریالمتمون،مالی میں القاعدہ کے فنڈنگ سے کام کرنے والے فلاحی ادارے المرابطون، القاعدہ سپورٹ نیٹ ورک  تیونس میں السار الشریعتہ،القاعدہ سے لنک انسار الشریعتہ بن غازی،عراق میں  منی لانڈرنگ کے نیٹ ورک الخواتر منی ایکسچینج شامل ہیں جن افراد کو دھشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے ان میں  امریکہ کو مطلوب پاکستانی باشندے عبدلحکیم مراد،لشکر طیبہ کے لیڈر پاکستانی باشندے حافظ محمد سعید،تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر مولانا فضل اللہ سوات ویلی، پاکستانی شہریت لینے والے افغان پاشندے نور ولی محسود،اثامہ بن لادن کے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ یمن کے باشندے سلیم احمد سلیم ہمدانسعودی باشندے متشم یحیی،عراقی باشندے تراد محمد، شام کے باشندے علی موسی، غالب عبداللہ الزیدی،  عراقی شیری سالم مصطفی،عراقی باشندے عمر محمد، عبدالپتہ ایسکلون، محمد یوسف کریم،  مثنی حارث الضاری، محمد بالکلام، طیب نائل، عبد الرحمان، ابوبکر الشکوی، سید عارف،سعودی باشندے عبدالرحمانسعودی باشندے احمد عبداللہ،  سعودی باشندے اعظم عبداللہ، ناروے کے مسلم رہائشی اینڈرز کیمرون،سعودی شہری ابراہم سلمان احمد،عراقی شہری میسر علی موسی، عراقی شہری عبدالرحمان، سینیگال کے باشندے عمر داہیبی، تیونس کے باشندے عماد بن مکی زرقاوی، کمال بن  المولدی بن حسن الحمراوی،  مصر کے باشندے حمادی بن عبدالعزیز بن علی بولجی، تیونس کے باشندے نورالدین بن علی بن قاسم الدرسیسی،الجیریا کے باشندے سیفی عماری،الجیریا کے باشندے کمال جرمان، تیونس کے باشندے حبیب بن احمد اللوبیری، مراکش کے باشندے عبدالقادر لاغوب، مصر کے باشندے ہانی الیسد السیاعی یوسف، فلپائن کے باشندے اینجلو ریمریز ٹرینیڈاڈ، فلپائین کے باشندے روسالیجوس ڈینو اامور،فلپائن کے باشندے فلمیسیانو سمبوریو دیلوس ریبیس الائن،فلپائن کے باشندے پیو ابوگنے ڈیویرا،فلپان کے باشندے ڑیڈینڈو سین ڈیلوسوا،فلپائن کے باشندے روبن پیشتانو لاویلا،فلپائن کے باشندے ریکارڈو پیریز آییرز،الجیریا کے باشندے صالح لقاسمی،ترکی کی باشندے آدم یلماز، سعودی باشندے محمد حمدی محمد صادق الحدل، تنزانیہ کے باشندے احمد خلفان گیلانی،فلسطین کے باشندے عمر محمد عثمان،  امریکی نیشنل عبدالرحمان یاسین، سومالیہ کے باشندے حسن طہر عویس،  کویتی باشندے خالد عبدالرحمان احمد الفواظ، تیونس کے باشندے محمد بن بلقاسم بن عبداللہ، تیونس کے باشندے سامی بن خمیس بن سالح السید، برطانوی شہری مصطفی کمال مصطفی ابراہیم، تیونس کے شہری عادل بن الازہر بن یوسف حمدی،تیونس کے شہری المہدی بن محمد بن محمد کمون، تیونس کے شہری طارق بن الحبیب بن التومی المعروفی، عراق کے شہری عصام علی محمد علوش، انڈونیشیا کی شہری محمد اقبال عبدالرحمان، شہری محرز بن محمود بن ساسی المعدونی، تیونس کے شہری موسی بن عمر بن علی السعدی،ا نڈونیشیا کے باشندے آگس ڈیوکارنا،ملائشیا کے باشندے محمد رفیع الدین، فلپائن کے باشندے محمد رضا لحمانی کریم،برطانوی شہریت رکھنے والے انجم چوہدری شامل ہیں