اسلام آباد (ویب ڈیسک)

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 12 مئی کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے۔اجلاس کی معاونت کے لئے لاہور، کوئٹہ، کراچی، پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے ۔ اجلاس کے شرکا ء شوال المکرم کا چاند کی شہادتیں مدنظر رکھتے ہوئے عید الفطر منانے کا اعلان کریں گے۔