نیویارک ،نئی دہلی ،ماسکو (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3283911ہو گئیں اور کیسز15کروڑ75لاکھ47ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر جہاں ہلاکتیں594911ہو گئیں ،کیسز3کروڑ34لاکھ18ہزار826ہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر جہاں ہلاکتیں238270ہو گئیں ،کیسز2کروڑ18لاکھ92ہزار سے زائد ہو گئے ۔برازیل میں419000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ50لاکھ87ہزار تک پہنچ گئی ۔فرانس میں106101افراد جان کی بازی ہار چکے اورکیسز57لاکھ47ہزار تک پہنچ گئے ۔روس میںاموات112622ہو گئیں ،کیسز48لاکھ63ہزار تک پہنچ گئے ۔برطانیہ میں127598افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ کیسز کی تعداد 44لاکھ31ہزار تک پہنچ گئی۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 75 ہزار سے زائد اور 1 کروڑ 92 لاکھ 87 ہزار سے زائدفعال کیسز ہیں۔