نئی دہلی  (ویب ڈیسک)

بھارت کی جنوبی ریاستوں اور دیہاتوں میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے جہاں ایک روز میں ہلاکتیں4187جبکہ 4لاکھ1ہزار78نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاستوں اور دیہاتوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا  بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 4187 اموات اور 4 لاکھ 1 ہزار 78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،حکومت نے ویکسین کا اہتمام کیا تو وہاں لوگوں کا رش لگ گیا، خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کو آنا پڑا،دہلی میں ایمبولینس کی کمی کی وجہ سے کئی رکشوں کو ایمبولینس میں بدل دیا گیا۔ ماہرین نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والے جانی نقصان کے اصل حقائق سامنے نہیں لائے جا رہے۔۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹکا میں پیر سے 2 ہفتوں کا لاک ڈائون نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں اپریل میں کورونا وائرس سے تقریبا 2 ہزار اموات ہوئیں۔ مئی کے ابتدائی7 دنوں ہی میں بنگلورو میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 950 سے زائد ہوگئی۔الیکشن کے بعد سے مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔