راولپنڈی  (ویب ڈیسک)

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے مطابق کرونا وباء 35 لاکھ بچے سکول چھوڑگئے۔12 لاکھ  پبلک سکولوں اور 23 لاکھ پرائیویٹ سکولوں کے بچے سکولوں سے باہر ہیں حکومت آؤٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی اداروں میں لانے کے لیے فوری طور پر تعلیمی سرگرمیاں بحال کرے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر راجہ الیاس کیانی نے پوٹھوہار ٹاؤن کے سیکرٹری اطلاعات عظیم کیانی کی کیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں توقیر احمد حافظ باسط عمیر خان موجود تھے انھوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا لیکن موجودہ دور حکومت میں تعلیمی شعبہ کو ناقابلِ تلافی نقصان ہوا کرونا وباء کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی طویل بندش نے شعبہ تعلیم کو تباہی کے راستے پر ڈال دیا ہے قوم کے نونہالوں نے تعلیم سے دور ہو کر منفی سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں آن لائن کلاسز نے بچوں کو PUBG اور دیگر گیمز کی جانب راغب کیا والدین اور بچوں کو نفسیاتی امراض میں مبتلا کر دیا  حکومت تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے اساتذہ اور طلبہ کو ترجیح بنیادوں پر کرونا ویکسین لگانے کا اعلان کرے نجی تعلیمی اداروں کو بچانے کے لیے بلا سود آسان شرائط پر قرض دینے کا وعدہ پورا کیا جائے نجی تعلیمی اداروں کے بیروزگار ہونے والے اساتذہ کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے آؤٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں لانے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔