اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان میں سری لنکن طلبا کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا۔ حکومت پانچ سالہ ڈگری پروگرام میں شامل سری لنکا کے مستحق طلبا کو اعلی پاکستانی جامعات میں 1ہزار اسکالرشپ دیگی، جن میں 800بچوں کو مالی اعانت فراہم کی جائے جبکہ 200طلبا کو جزوی مالی اعانت ملے گی تاکہ وہ پڑھائی کو جاری رکھ سکیں۔اسکالرشپ بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگراموں کیلیے ان شعبوں میں دی جائیگی۔ جن میں ایم بی بی ایس،ایجوکیشن،انجینئرنگ،سوشل سائنسز،آرٹس اینڈ ہیومنیٹز،کمپیوٹر سائنسز،ٹیکنالوجی،زراعت اورمیڈیا اسٹڈیزشامل ہیں،پچاس ایکسچینج پروگرام کو دونوں ممالک میں یونیورسٹیوں کے مابین بھی متعارف کرایا جائے گا۔ سری لنکن گورنمنٹ آفیسرز ٹریننگ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا جس کے تحت سری لنکا کے سرکاری افسران کو تربیت فراہم کی جائے گی۔درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15جون 2021ہے۔