لاہور  (ویب ڈیسک)

حکومت کی طرف سے ضرورت کے پیش نظر آکسیجن، سلنڈرز اور اس سے جڑی تمام مصنوعات پر180 دن کی خصوصی ٹیکس مراعات کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں آکسیجن کی ضرورت کے پیش نظرکابینہ نے خصوصی فیصلے کے تحت آکسیجن، سلنڈرز اور اس سے جڑی تمام مصنوعات پر180 دن کی خصوصی ٹیکس مراعات کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے آکسیجن کی پیداوار میں دگنا اضافہ کیا ہے۔