راولپنڈی (ویب ڈیسک)

سینئر سیاستدان چودھری نثار نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کی خبروں کی تردید کر دی۔چودھری نثار علی خان راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، اور انہوں نے تاحال اسمبلی رکنیت کاحلف نہیں اٹھایا تھا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ میری اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔یاد رہے کہ ہفتہ کی صبح سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مسلم لیگ(ن) کے منحرف رہنما چودھری نثار علی خان کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔