Flames and smoke rise during Israeli air strikes amid a flare-up of Israel-Palestinian violence, in the southern Gaza Strip May 11, 2021.

غزہ (ویب ڈیسک)

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت  جاری ہے،اسرائیلی طیاروں نے بمباری کرتے ہوئے غزہ میں الجزیرہ  اورامریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس(اے پی)کے دفاتر کو تباہ کردیا ہے،میڈیا کے دفاتر جس عمارت میں قائم تھے وہ غزہ کی دوسری بلند ترین بلڈنگ تھی جس میں رہائشی فلیٹس بھی موجود تھے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں بمباری کرتے ہوئے الجزیرہ اور اے پی آفس کو تباہ کر دیا ہے، غزہ کی دوسری بلند ترین عمارت الجلا ٹاور میں رہائشی فلیٹس کے ساتھ کئی میڈیا اداروں کے دفاتر تھے، موجود افراد کو عمارت خالی کرنے کیلیے10منٹ کاوقت دیا گیا۔دوسری طرف غزہ کے الشانتی کیمپ کے ایک ہی گھر  سے اٹھنے والے10 جنازے اسرائیلی بمباری میں گھر مکمل طور پر تباہ اور مکین شہید ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ فلسطینیوں پراسرائیل کیمظالم نیپوری دنیامیں انسانیت کوکچل کیرکھ دیاہے،غزہ میں صہیونی کے فضائی حملوں میں شہادتوں کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے جبکہ  عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔