گورنر پنجاب کا فلسطینی عوام کیلئے 100 ملین روپے کی امداد کا اعلان

یہ وقت اسلامی ممالک کے ذاتی مفادات کے تحفظ کا نہیں فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے

وزیر اعظم اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر فلسطینیوں کا مقدمہ لڑیں گے، بزنس کیمو نٹی کے وفودسے ملاقات میں گفتگو

لاہور (ویب ڈیسک)

گورنر پنجاب چو ہدری محمد سرور نے فلسطینی عوام کیلئے 100 ملین روپے کی امداد کا اعلان کر دیا ۔گورنر پنجاب چودھری سرور سے بزنس کیمونٹی اور دیگر وفود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ انشا اللہ بزنس کیمونٹی کے تعاون سے فلسطینی بہن بھائیوں کی اور بھی مدد کرینگے، گوہر اعجاز، میاں احسن اور ایس ایم منیر سمیت دیگر کا امداد میں تعاون پر شکر یہ ادا کر تا ہوں، اسلامی ممالک متحد ہو جائے تو فلسطین اور کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، یہ وقت اسلامی ممالک کے ذاتی مفادات کے تحفظ کا نہیں فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر فلسطینیوں کا مقدمہ لڑیں گے، 21 مئی کو حکومت بھر پور  یوم یکجہتی فلسطین  منائے گی، کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے، فلسطینی عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھو ڑ دیا ہے۔