عمران خان اور جہانگیر ترین دونوں پارٹیاں علی ظفر سے مطمئن ہیں،میڈیا سے گفتگو

لاہور (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو کسی سے کوئی خطرہ  ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آرہی ہے، ن لیگ میں دو پارٹیاں ہیں شہباز شریف کی پارٹی میری پارٹی ہے۔  میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے (ن) لیگی قیادت کو بھگوڑا قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں حکمران ملک میں رہنا چاہتے ہیں یہ باہر بھاگنا چاہتے ہیں۔ حدیبیہ ریفرنس چند دنوں میں دائر کرنے جارہے ہیں، شہبازشریف15 روز میں نظرثانی کے لئے درخواست دے سکتے ہیں، ملک سے بھاگنے کے بجائے اڈیالہ جیل میں پھانسی قبول کروں گا۔انہوں نے کہا کہ  پی ڈی ایم ختم ہوچکی ہے سب سے زیادہ ہمدردی مولانا کے ساتھ ہے، اپوزیشن اس حکومت کو اب نہیں پکڑ سکتی، عمران خان نظام کو بہتر کرنے کے ساتھ مافیاز کا مقابلہ کررہے ہیں، ن لیگ میں دو پارٹیاں ہیں شہباز کی پارٹی میری پارٹی ہے، مریم اور ان کے والد نے اپنی جماعت کو اس مقام تک پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں، اور نہ ہی کوئی تحریک عدم اعتماد آرہی ہے، میرا جہانگیر ترین سے الیکشن کے بعد کوئی رابطہ نہیں لیکن اتنا جانتا ہوں کہ وہ ملک کو بحران میں مبتلا نہیں کریں گے، جہانگیرترین گروپ بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دے گا، وزیراعظم جلد اس بحران سے نکلیں گے، عمران خان اور جہانگیر ترین دونوں پارٹیاں علی ظفر سے مطمئن ہیں، وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ جہانگیرترین کے لوگوں کو شکوہ ہے تو بتائیں،وزیراعلی پنجاب کوئی انتقامی کارروائی نہیں کررہے۔انہوں نے کہا کہ سائبر ونگ سے لوگوں کی سب سے زیادہ شکایات ہیں، وزارت داخلہ میں ایف آئی اے کا ادارہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے، ایسا نہیں ہو سکتا سرکاری افسران من پسند سیٹ پرسالوں نوکری کریں، روٹیشن پالیسی اپنائی ہے، اب افسران کے تبادلے ہوں گے،سائبر ونگ کو مزید فعال کیا جائے گا۔