عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان ،ملکی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل دوسرے دن بھی مہنگا

کراچی (ویب ڈیسک)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز جمعرات کو بھی مندی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس  مزید108.04پوائنٹس کی کمی  سے45574.07پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ56.04فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیالیکن مہنگے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں15کروڑ36لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت35.57فیصد زائد رہا۔دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی پاکستانی روپے پر مریکی ڈالر کادباو برقرار رہا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالرمزید 25پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں40پیسے مہنگا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل دوسرے دن بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کوکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 45830.77پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن بعد ازاں مہنگے شیئرز کی فروخت کا دباو بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور انڈیکس45519پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا مندی کا رجحان آخر تک غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 108.04پوائنٹس کی کمی  سے45574.07پوائنٹس پر بند ہوااسی طرح94.02پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18574.93پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرا نڈیکس 10.10پوائنٹس کی کمی سے30784.15پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر389کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے218کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 151میں کمی اور 20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت78کھرب89ارب 65کروڑ33لاکھ روپے سے گھٹ کر78کھرب89ارب 49کروڑ97لاکھ روپے گئی۔جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی 78کروڑ40لاکھ34ہزار شیئرز رہا جو بدھ کے مقابلے میں20کروڑ57لاکھ25ہزار شیئرز زائد ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے وائتھ پاک کے حصص 103.53روپے کے اضافے سے1484.02روپے اورکولگیٹ پامولو89روپے کے اضافے سے2889روپے ہوگئی جب کہ فلپ موریس37.54روپے کی کمی سے862.46روپے اوراے کے ڈی کیپٹل33.41روپے کی کمی سے424.58روپے ہوگئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی پاکستانی روپے پر مریکی ڈالر کادباو برقرار رہا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالرمزید 25پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں40پیسے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میںمزید 25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید153.10روپے سے بڑھ کر153.35روپے اور قیمت فروخت153.20روپے سے بڑھ کر153.45روپے پر جا پہنچی اسی طرح40پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید153.60روپے سے بڑھ کر154روپے اور قیمت فروخت154روپے سے بڑھ کر154.30روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید186روپے سے بڑھ کر 186.50روپے اور قیمت فروخت  187.80روپے سے بڑھ کر188روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 216روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت218روپے سے گھٹ کر217.50روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل دوسرے دن بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں 16ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1870ڈالر ہو گئی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 900روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1لاکھ8ہزار550روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 772روپے کے اضافے سے 93ہزار64روپے پر جا پہنچی۔