2021-22کے لئے ٹیکس وصولیوں میں بہتری کے لئے مختلف اقدامات کا فیصلہ،کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

آئندہ بجٹ میں چھ ہزار ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لئے ایف بی آر نے تجاویز دے دیں۔ مالی سال 2021-22کے لئے ٹیکس وصولیوں میں بہتری کے لئے مختلف اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ ایف بی آر کو تاجروں کو ٹیکس نیٹ  میں لانے کے لئے اقدامات کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیلز ٹیکس کی یکساں شرح عائد کیئے جانے کا بھی امکان ہے۔ آن لائن ریٹیلرز کے لئے انتظامی تبدیلیاں اور ٹیکس شرح میں کمی کیئے جانے کا امکان ہے۔ تاجر برادی کے لئے ریٹرن فائل کرنے کا طریقہ کار آسان بنایا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ مالی سال میں چھ ہزار ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لئے ایف بی آر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گا بلکہ ٹیکس ہدف کے حصول کے لئے مختلف طریقہ کار اپنائے جائیں گے۔ ٹیکس نیٹ کو بڑھا کر نئے ٹیکس دہندگان کو شامل کیا جائے گا۔