اسلام آباد (ویب نیوز)

وزارت خزانہ کے حکام نے آئی ایم ایف کو میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی (ایم ای ایف پی) کا مسودہ بھجوا دیا، آئی ایم ایف اس پر کل تک وزارت خزانہ کو دوبارہ جواب دے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وزارت خزانہ کی جانب سے بھیجے گئے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی )ایم ای ایف پی( مسودے کا ریویو لے کر واپس بھیجے گا، حکومت نے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے سیلز ٹیکس بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جو مختلف کیٹگریز میں بڑھایا جائے گا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے اہم پیش رفت ہونے کا قوی امکان ہے، 170 ارب روپے کے منی بجٹ کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ بھی جلد کر لیا جائے گا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منی بجٹ کے خدوخال اور آرڈیننس پر بات چیت ہو

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی، وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے فیول چارجز وصول کرنے کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق بجلی صارفین سے 55 ارب روپے ریکور کئے جائیں گے، جون، جولائی 2022 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کی ریکوری کی جائے گی اس سلسلے میں وفاقی کا(باقی صفحہ بقیہ پر نمبر20)
بینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجلی صارفین سے فیول چارجز کی وصولیاں اقساط میں کی جائیں گی، جون 2022 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے 9.90 روپے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے جبکہ جولائی 2022 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے 4.34 روپے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔