اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیر اعظم کی معاون خصوصی  ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے  تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن (PASSD) میں ، پاکستان غربت خاتمہ فنڈ(پی پی اے ایف)کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا  جس کا مقصد احساس کے تحت چلائے جانے والے غربت سے متعلق گریجویشن پروگراموں کا جائزہ  لینا تھا۔ پی پی اے ایف  احساس بلاس سود قرضہ (IFL) اور احساس آمدن پروگراموں پر عمل درآمد کرنے وا لا اہم ادارہ ہے۔ اجلاس میں 110 موجودہ اضلاع میں آئی ایف ایل کی مجموعی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور پسماندہ علاقوں کے اضافی 28 اضلاع میں اس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے حوالے سے منصبوبہ تشکیل دیا گیا۔حال ہی میں وفاقی حکومت کی جانب سے  5 ارب  روپے مختص کرنے کیساتھ، آئی ایف ایل پروگرام کو ملک بھر میں 28 اضلاع تک بڑھایا جارہا ہے۔ یہ  توسیع اضلاع کی انسانی ترقی کے اشاریہ کی درجہ بندی ، غربت کی صورتحال اور معاشی ضروریات پر مبنی ہے۔ نئے شامل اضلاع یہ ہیں: راولاکوٹ (اے جے کے) ، گلگت (جی بی) ، آواران ، کیچ ، شیرانی ، گوادر ، قلعہ سیف اللہ ، سبی (بلوچستان) ، ایبٹ آباد ، لوئر کوہستان ، شانگلہ ، بتگرام ، بالائی کوہستان ، ٹانک ، شمالی وزیرستان ، طور گھر ، کولئی پلاس کوہستان ، ڈی آئی خان (کے پی) بہاولپور ، رحیم یار خان ، میانوالی ، اوکاڑہ ، پاکپتن ، جھنگ (پنجاب) ، کشمور ، سجاول ، شکارپور اور عمرکوٹ (سندھ)۔ایک پریس بیان میں ، ڈاکٹر ثانیہ نے  کہا کہ ، "احساس IFL نے جولائی 2019 میں اس کے آغاز کے بعد سے نمایاں نتائج  ظاہر کئے  ہیں۔اب تک 1.31 ملین سے زائد افراد میں  45.84 بلین تقسیم کیے گئے ، جن میں سے 110 اضلاع میں 46 فیصد خواتین  شامل ہیں۔ تقسیم کیے گئے کل قرضوں میں سے 34.1 اجناس اور چھوٹی تجارت میں استعمال ہورہے ہیں۔ 20.3 مویشی ، پولٹری  اور مچھلی کی فارمنگ کے لئے،  کڑھائی ، سلائی اور دستکاری کے لئے 16.3؛ سروسز کے لئے 13 (بیوٹی پارلر ، نائی کی دکان ، سروس اسٹیشن)؛ زراعت کے لئے 8.3؛ اور 8 فیصد مینوفیکچرنگ ، لائٹ انجینئرنگ اور ورکشاپ کے لئے "استعمال کئے جارہے ہیں۔4 سالہ احساس IFL پاکستان کا سب سے بڑا پاورٹی گریجویشن پروگرام ہے جس کے تحت 14.7 ملین مستحق افراد پچاس فیصد خواتین مستفید ہورہی ہیں۔ احساس آئی ایف ایل ، پسماندہ اضلاع میں نوجوانوں ، خصوصی ضروریات والے افراد ، خواجہ سراوں، اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کو بھی  قرضے فراہم کرتا ہے۔ 20،000 سے Rs. 70،000 روپے تک کے قرضہ فراہم کئے جاتے ہیں۔یہ پروگرام قومی غربت گریجویشن انیشیٹو (این پی جی آئی) کا ایک اہم جزو ہے جس کا مقصد غریب گھرانوں کو غربت سے باہر نکالنا کرنا اور انہیں معاشی اور معاشرتی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔24 شراکت دار تنظیموں کے ذریعہ فیلڈ میں چلائے جانے والے 1،100 موجودہ قرضوں کے مراکز کے نیٹ ورک کے ذریعے  احساس بلاسود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔ چونکہ اضافی اضلاع کو شامل کیا جارہا ہے ، قرض کے نئے مراکز بھی قائم کئے جائیں گے۔ احساس IFL کی معلومات انگریزی اور اردو زبان دونوں میں  ویب سائٹ پر دستیاب ہے: http://www.ppaf.org.pk/NPGI-ur.html ۔ڈویژن کے سکریٹری ، محمد علی شہزادہ اور سی ای او پی پی اے ایف قاضی عظمت عیسی بھی موجود تھے۔ PASSD ہر ماہ احساس  پر  عمل درآمد کرنے  والے اداروں کے ساتھ باقاعدہ جائزہ اجلاسوں کا انعقاد کرتی ہے۔