اسلام آباد (ویب ڈیسک)

پاکستان نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ متحد اور اجتماعی اقدام کی طاقت ہے۔ کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جائز مقصد کے لیے ہر شخص اور ہر قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے، دعاہے کہ یہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ثابت ہو۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین سے اسرائیل کا قبضہ ختم ہونا چاہیے اور مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی آباد کاری اور نسل پرستی پر مبنی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔