پشاور (ویب ڈیسک)

شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاک فوج کی پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں شمالی وزیرستان کے پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سےپاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی 32 سالہ عمر دراز شہید ہوگئے، جن کا آبائی تعلق جھنگ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسزنے دہشت گردوں کی کارروائی پر موثر جوابی کارروائی کی۔  آئی ایس پی آر نے سرحدپار دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان متعدد بار پاک افغان موثر مینجمنٹ کا معاملہ اٹھاچکا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سرحد پار سے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی طرف سے افغان سرزمین کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعلی نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔