اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک کے مختلف حصوں میں تعلیمی اور سیاحتی سرگرمیاں مرحلہ وار بحال ہوگئیں۔این سی او سی کے اعلانات کی روشنی میں پنجاب کے16 ، خیبر پختونخوا کے 21 اور بلوچستان میں کوئٹہ کے علاوہ تمام اضلاع میں تعلیمی اور سیاحتی سرگرمیاں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنے کی شرط پر بحال ہوگئیں تاہم اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور سندھ بھر میں بدستور پابندیاں عائد ہیں۔خیبرپختونخوا کے اضلاع مہمند، خیبر، شانگلہ، باجوڑ، مالاکنڈ، چترال لوئر اور چترال اپر شامل، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان اپر، کوہستان لوئر ،تورغر، کالائی پالس، اورکزئی، کرک، ہنگو، لکی مروت، شمالی اور جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی سکول کھل گئے ۔پنجاب کے 16اضلاع بہاولنگر، قصور، چکوا ل چنیوٹ، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، نارووال ، منڈی بہاالدین، ننکانہ صاحب، پاکپتن، راجن پور ، ساہیوال، شیخو پورہ، سیالکوٹ اور وہاڑی میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں، طلبا و طالبات سکول پہنچے تو انہوں نے ماسک پہن رکھے تھے ،سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا گیا، پہلے روز حاضری انتہائی کم رہی ۔