لاہور،کراچی (ویب ڈیسک)

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی قلت برقرار  رہی  ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق  لوگوں کی زندگی کو مشکل بنادینے والا گیس بحران اب بھی برقرار ہے۔لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد اور سرگودھا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی قلت برقرار ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شدید سردی میں صبح گرما گرم چائے پینا بھی شہریوں کے لیے مشکل ہوگیا ۔ لاہور میں خواتین نے کہا کہ ناشتہ بنا پاتی ہیں نہ کھانا پکا سکتی ہیں۔پشاور میں بھی گیس لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں جبکہ کوئٹہ میں سخت سردی میں گیس نہ ہونے کے باعث گیس ہیٹر اور گیزر چلانا مشکل ہوگیا۔