لاہور  (ویب ڈیسک)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہر وں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں کہیں رم جھم تو کہیں موسلادھار بارش سے جاڑے کی شدت بھی بڑھ گئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت کئی شہروں میں بادل برسنے سے موسم دلفریب ہوگیا۔ بھکر، سانگلہ ہل، دریا خان، پاکپتن  ،لودھراں ،وہاڑی اور دیگر کئی علاقوں میں ابر رحمت کھل کر برسا،گوجرانوالہ،گجرات سمیت کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔سوات، گلیات، ایوبیہ، ڈونگا گلی، چھانگلہ گلی میں آسمان سے گرتی برف نے نظارے حسین بنا دیئے۔ میرانشاہ میں برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ بلوچستان میں کوئٹہ، چمن، زیارت میں بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کا سپیل دو روز جاری رہنے کی پیشگوئی کردی ۔