ویوو نے اپنی نئی V21 Series کے لیے ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ  کو بطور برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا

ویوو نے ایک بار پھر پاکستان کی مشہور شخصیات ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے ساتھ اپنی جلد آنے والی فلیگ شپ V21 Series کی تشہیر کے لیے شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے

لاہور(ویب news)

ویوو، سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی کی جانب سے آج اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی نے اپنی جلد آنے والی فلیگ شپ V21 Series کے لیے مشہور شخصیات ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کو بطور برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔

اس شراکت داری کے نتیجے میں ہانیہ اور فہد ویوو وی 21 کے Key Visuals، ٹی وی اشتہارات، لانچنگ تقریب اور دیگر میڈیا پر ظاہر ہونگے اور اس نئی سیریز کی تشہیر کریں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویوو پاکستان میں اپنی وی سیریز کی تشہیر کے لیے شروع سے ہی مشہور شخصیات کے ساتھ منسلک ہے۔ فہد مصطفی 2019 سے ویوو کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسیڈر کام کررہے ہیں جبکہ ہانیہ بھی 2020 کے اوائل سے ویوو کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔

دونوں شخصیات پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں کافی مشہور ہیں اور خاص کر نوجوان نسل انکی بے حد دلدادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ویوو، جو کہ نوجوانوں میں ایک مقبول برانڈ مانا جاتا ہے ان شخصیات کے ساتھ شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستان میں ویوو کے سینئر برانڈ مینجر، زہیر چوھان کا کہنا ہے” ویوو کی وی سیریز نے ہمیشہ برتری اور عمدگی پر توجہ دی ہے اور بطور برانڈ ویوو نے صارفین کو ہمیشہ جدت اور نئی جہت سے متعارف کروایا ہے۔ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ فہد اور ہانیہ دونوں ہماری V Series کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دونوں شخصیات بہترین آرٹسٹ ہیں اور پاکستان کی نوجوان نسل انہیں بے حد پسند کرتی ہیں، اس لحاظ سے ہماری وی سیریز کے لیے دونوں ستارے ایک بہترین انتخاب ہیں۔”

ویوو کی نئی V21 Series پاکستان میں دلکش ڈیزائن اور بہترین نائیٹ سیلفی کے لیے ایک بہترین تجربہ فراہم کرئے گی۔ اسے بہت جلد پاکستانی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔