لاہور، (ویب نیوز )
ویوو کی جانب سے آج ستاروں سے بھری ایک محفل میں 44MP او آئی ایس سیلفی سے مزین نیا سمارٹ فون vivo V21 متعارف کروا دیا گیا ہے ۔ V21 ویوو کی معروف Vسیریز میںبا لکل نیا اضافہ ہے ۔ اس سیریزکے تمام فونز اپنی خوبصورتی ، بہترین پرفارمنس ، شاندارکیمرے اور پرکشش قیمت کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول ہیں۔
ویوو V21 سیریز کی تعارفی تقریب میں ویوو کے برانڈ ایمبیسیڈرز فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ساتھ ساتھ مشہور اداکار اظفر رحمان نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔ اس تقریب میں نہ صرف نئے فون کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں، بلکہ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے فون کی چیدہ خصوصیات کو بھی بخوبی بیان کیا۔ اسکے ساتھ ساتھ مہمانوں اور لائیو دیکھنے والے صارفین کے لیے مختلف گیمز کو بھی پروگرام کا حصہ بنایا گیا۔
ویووکا یہ نیا اور دلکش سمارٹ فون V21 منفرد آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن ( او آئی ایس ) ٹیکنالوجی والے فرنٹ کیمرہ سے آراستہ ہے اوریوں اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور سٹائلکویکجا کر دیا گیا ہے ۔ اس کے 44میگا پکسل فرنٹ کیمرہ میں او آئی ایس نائٹ سیلفی سسٹم ، سیلفی سپاٹ لائٹ ، AI نائٹ پوٹریٹ ، AI نائٹ الگورتھم جیسی سہولیات موجود ہیں جن کی مدد سے صارفین رات کے وقت بھی بہترین سیلفیلے سکتے ہیں ۔
فرنٹ کیمرہ کی طرح اس سمارٹ فون کے 64میگا پکسل او آئی ایس ریئر نائٹ کیمرہ میں بھی اعلیٰ ترین فوٹو گرافی کے لیے سپر نائٹ موڈاور او آئی ایس الٹرا سٹیبل ویڈیو کے ساتھ ساتھ ایسے کئی بے مثال فیچرزموجود ہیں جو وائیڈ اینگل فوٹوگرافی اور میکرو فوٹوگرافی جیسے مشکل کام کو بھی آسا ن بنا دیتے ہیں۔
V21پاور ، کنیکٹیوٹی اور سپیڈ کے حوالے سے ایسی جدید ترین سہولیات سے مزین ہے جو بہترین سما رٹ فون کی خریداری کے خوا ہش حضرات ،مثا لی کارکر دگی کے حوالے سے، اپنے موبا ئل فون میں دیکھنا چا ہتے ہیں ۔
آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن کے ساتھ بہترین نائٹ ویژن
V21کے منفرد 44میگا پکسلفرنٹ کیمرہ میں اوآئی ایس کے ساتھ ای آئی ایس (الیکٹرانک امیجسٹیبلائزیشن) جیسی جدید خصوصیا ت موجود ہیں جو سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے بہترین تال میل کو ممکن بناتی ہیں اوران کی مدد سے کبھی بھی کہیں بھی الٹرا سٹیبل شاٹس، اعلیٰ معیار کی ویڈیو اورشفاف سیلفی بنائی جاسکتی ہے ۔
رات کے وقت تصویرکشی ، ایکشن شاٹس اور 4Kویڈیو کو بخوبی ریکارڈ کرنے والے اس کے فرنٹ کیمرہ کو خاص طور پر اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ کسی بھی ماحول کی عکس بندی کرسکتا ہے۔
مزید برآں AI نائٹ پوٹریٹ تاریک ماحول میں نوائس کو کم کر کے بیک گرائونڈ کی برائٹنس اور نائٹ امیجنگ ایفیکٹ کو بہتر بناتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ چہرے کے لیے فوکس اور کلیرٹی میں بھی بہتری لاتاہے ۔ جبکہ او آئی ایس بہتر لائٹ ایکسپوزر کے لیے کیمرہ کو سٹیبلائز کرتا ہے ۔
کم روشنی میں بہترین تصویر کشی کو ممکن بنا نے کے لیے V21کے فرنٹ کیمرہ کا سیلفی سپا ٹ لائٹ فیچر دو او ایل ای ڈی سپا ٹ لا ئٹس پر مشتمل ہے جو اس کے فرنٹ پینل کے نیچے دی گئی ہیں اورانہیںتصویر کھینچتےیا ویڈیوبنا تے وقت آنکیا جا سکتا ہے ۔اس فیچر کے ذریعے را ت میں بھی روشنی سے بھرپور صاف تصاویر اتاری جا سکتی ہیں ۔
اس سمارٹ فون میں کئی اور جدید فیچرز بھی مو جو د ہیں جیسے آئی آٹو فوکس: جو سبجیکٹ کی آنکھ کو فوکس کرتا ہے ،ڈوئیل ویو ویڈیو: جس کی مد د سے سمارٹ فون کے دونوں اطراف میں ویڈیو ریکارڈ کی جا سکتی ہے ، ڈبلایکسپو زر : جوباآسا نی اور تیزی سے بہترین آرٹ فوٹوز بنا سکتا ہے ، چا ئلڈ فیس بیوٹی اور پرسنل فیشل فیچر: جن کی مدد سے صارفین اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجا گر کر سکتے ہیں ۔
دلکش 7.29 ملی میٹر الٹرا سلم اے جی ڈیزائن
اس کا 7.29 ملی میٹر پتلا خوبصورت اور دلکش فلیٹ فریمخاص طور پر ایسے صارفین کی ضروریا ت کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے ،جو اپنی طرز زندگی سے مطابقت رکھنے والے نفیس اور دلکش سمارٹ فونز خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس کاڈوئل۔ ٹون سٹیپ ڈیزائن ویوو کی پہچان ہے اور یہ جدید لیئرڈ ڈیزائن ریئر کیمرہ کو ہلکا پھلکا اور سادہ بنا تا ہے ۔V21 ٹیکنا لوجی جدت اور نفاست کی دلکشی کا منفرد شاہکار ہے ۔
صارفین کے سما رٹ لائف سٹا ئل کے لیے اس میں بہت سے دیگر اہم فیچرز مو جود ہیں
یہ سمارٹ فون ایم ٹی کے ڈائیمنسٹی 800Uپراسیسر سے چلتا ہے ۔اس کا ڈسپلے 90 ہرٹز ہائی رفریش ریٹ کو سپورٹ کرتا ہے جس کی مدد سے اس کی سکرین پر دکھائی دینے والے منظر کی دلکشی بڑھ جاتی ہے اور گیم کھیلنے کے دوران گوسٹنگ اور دیگر مسا ئل بھی نہیں ہوتے ۔ مزید برآں اس کا 33Wفلیش چارجر موبائل کو منٹوں میں مکمل چارج کر دیتا ہے ۔
قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیاV21اس وقت پاکستان میں 59,999روپے کی قیمت پر پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 8 جون 2021 سے مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ فون تین جاذب نظر رنگوں ’’سن سیٹ ڈیزل ‘‘، ’’ ڈسک بلیو‘‘اور "آرٹک وائٹ” میں دستیاب ہے اور تینوں ہی رنگ بے مثل ہیں۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کی پری بکینگ کروا سکتے ہیں۔
ویووV21 کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیزتمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V21 سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کیصلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی4Gسم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل (/2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے)انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔