غزہ میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا گیا مگر اہداف حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی،جنرل اھارون لیبران
مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک)
اسرائیلی فوج کے ایک سینئرفوجی عہدیدار نے مئی کے وسط میں غزہ کی پٹی پر ہونے والی فضائی کارروائی میں اسرائیلی فوج کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔اسرائیلی فوج کے جنرل اھارون لیبران کے ا خبار میں لکھے مضمون میں کہا ہے کہ اگرچہ غزہ جنگ میں بمباری کے نتائج مساوی رہے ہیں، فریقین کو بھاری قیمت چکانا پڑی۔ انہوں نے لکھا کہ اہم سوال یہ ہے کہ بار بار کی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں اسرائیلی فوج اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کہاں تک کامیاب ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا گیا ہے مگر اسرائیلی فضائیہ اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام رہی ہے۔