آرڈیننس سے ایک شخص طارق بنوری متاثر ہورہا ،کیسے ہو سکتا ہے کوئی آرڈیننس سے صرف کسی خاص شخص کیلئے ہو ،وکیل فیصل صدیقی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی سے روک دیا ۔بدھ کو اسلام آبادہائی کورٹ میں ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس کے خلاف اور طارق بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی بحال کرنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن،سیکرٹری قانون،سیکرٹری تعلیم، ایچ ای سی اور سابق چیئرمین طارق بنوری کو نوٹس جاری کردیئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو چیئر مین  ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومت آئندہ سماعت آٹھ جون تک چیئر مین ایچ ای سی کی تعیناتی نہ کرے۔وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیئے کہ اگر آپ آرڈیننس کو دیکھیں تو اس سے صرف ایک شخص طارق بنوری متاثر ہورہا ، کیسے یہ ہو سکتا ہے کہ کوئی آرڈیننس صرف کسی خاص شخص کے لیے ہو۔