ترسیلات زر کی شرح گذشتہ سال سے34فیصد زیادہ ہوگئی، سٹیٹ بینک
رواں سال کے 11 ماہ میں بیرون ملک سے آنیوالی ترسیلات زر 26 ارب 70 کروڑ ڈالرز رہیں
کراچی (ویب نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے ترسیلات زر کی شرح گذشتہ سال مئی کی نسبت رواں سال مئی میں 34 فیصد زیادہ ہوگئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں بیرون ملک سے پاکستانیوں نے ڈھائی ارب ڈالرز بھیجوائے، ترسیلات زر کی شرح گذشتہ سال مئی کی نسبت رواں سال مئی میں 34 فیصد زیادہ ہے ۔رواں مالی سال کے 11 ماہ میں بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر 26 ارب 70 کروڑ ڈالرز رہیں، رواں سال ترسیلات زر میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی11ماہ میں سعودی عرب سے7ارب ڈالر اور یو اے سی سے 5اعشاریہ 6 ارب ڈالرز پاکستان آئے۔رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں برطانیہ سے 3 اعشاریہ 7 ارب ڈالر، امریکا سے 2 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز آئے۔