ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.59 فیصد کمی

14اشیا کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہوگیا ۔ادارہ شماریات

اسلام آباد(ویب  نیوز)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.59 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ، 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہوگیا ۔ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.59 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، 14اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، نوکی قیمتوں میں کمی جبکہ 28اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز 4 روپے فی کلو،ٹماٹر 2 روپے اورلہسن فی کلو 2 روپے 71 پیسے مہنگے ہوئے،مٹن کی فی کلو قیمت میں 13 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق دہی کی فی کلو قیمت میں 67 پیسے اورانڈوں کی فی درجن قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مرغی کی فی کلو قیمت میں 36 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، کیلا فی درجن 12 روپے سستا ہوا،دال مونگ 15 روپے فی کلو اوردال ماش کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 49 پیسے کمی ریکارڈ ہوئی۔آلو 29 پیسے فی کلو اور چینی کی فی کلو قیمت میں 14 پیسے کمی ہوئی، آٹے کا تھیلا 1 روپیہ 23 پیسے سستا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی کا سلنڈر 25 روپے سستا ہوا۔۔۔