گیارہویں کے امتحانات 12اگست اور نویں جماعت کے 28اگست سے شروع ہوں گے

لاہور  (ویب ڈیسک)

پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار کر لیا گیا جس کے پہلے مرحلے میں باہوریں اور دسویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔شیڈول کے مطابق 10 سے 19جولائی تک باہوریں جماعت کے امتحان ہوں گے جبکہ دسویں جماعت کے امتحانات 29جولائی سے شروع ہوکر 7اگست تک جاری رہیں گے۔دوسرے مرحلے میں نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔ گیارہویں کے امتحانات 12اگست اور نویں جماعت کے 28اگست سے شروع ہوں گے۔سکولوں کے انتظامات کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ امتحانات کے دوران کورونا وائرس ایس او پیز کی پیروی کو یقینی بنائیں۔ معاشرتی دوری اور ماسک پہننا ضروری ہے۔صوبے میں کرونا وائرس کیسز میں کمی کے بعد 7 جون سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ۔