چارسدہ (ویب ڈیسک)

چارسدہ میں 17ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کے کوروناویکسی نیشن کے لئے انتظامیہ کی جانب سے پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جس میں انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں کورونا ویکسنیشن سنٹر 13سے بڑھا کر 37کر دی گئی ہے ۔ ویکسنیشن کے لئے تمام سرکاری ملامین کی فہرستیں مرتب کی گئی ہے جس میں اب تک سب سے زیادہ محکمہ صحت کی ملازمین کی ویکسنیشن مکمل کر لی گئی ۔دوسری جانب 16لاکھ آبادی والے ضلع میں اب تک 53786افراد کی ویکسنیشن مکمل کر لی گئیں ۔ اس حوالے سے اعداد و شمار کے مطابق چارسدہ کے مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد 17ہزار سے زائد ہے جس کی ویکسی نیشن کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حصوصی پلان تشکیل دے دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام محکموں میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کی فہرستیں مرتب کی گئیں جن کی ویکسی نیشن کے لئے ضلع بھر کے مختلف ہسپتالوں سمیت مقامی بی ایچ یوز ، ماس ویکسی نیشن سنٹر جبکہ ایک موبائل ویکسی نیشن ٹیموں سمیت مجموعی طور پر37ویکسی نیشن سنٹر قائم کئے گئے جس کا بنیادی مقصد عوام کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری ملازمین اوران کے خاندان کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسنیٹ کرانا ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت چارسدہ میں سب سے زیادہ سرکاری ملازمین محکمہ تعلیم کے8541محکمہ صحت کے 2305پولیس کے 2130لوکل گورنمنٹ کے 309،پبلک ہیلتھ کے 380،محکمہ ایری گیشن کے 389،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے 480،وومن اینڈ چلڈرن رجڑ کے 1170اور محکمہ ریسکیو کے 194ملازمین اور محکمہ واپڈا ،پاسپورٹ ،کھیل اور سول ڈیفنس سمیت دیگر محکموں میں سرکاری ملازمین کی تعداد 17ہزار سے زائد ہیں جس کی ویکسی نیشن کو ترجیحی بنیادوں پر توجہ دی جا رہی ہے تاہم ضلع بھر میں ویکسی نیشن کی شرح میں تیز ی لانے کے لئے ویلج کونسل کی سطح پر کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی جس کا مقصد عوام کو ویکسی نیشن سنٹر کی طرف راغب کرنا ہے ۔دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے چارسدہ کے ضلعی انتظامیہ کو یومیہ 4ہزار افراد کو ویکسنیٹ کرنے کا ہدف دیا گیا جبکہ ضلع میں 37ویکسی نیشن سنٹر میں روزانہ کی بنیاد پر ویکسنیٹ ہونے والے افراد کی تعداد2ہزار سے لیکر 25سو تک ہے ۔ دوسری جانب 16لاکھ والی آبادی کے ضلع میں اب تک 53786افراد کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئیں جبکہ مزید ویکسی نیشن کے لئے نہ صرف ضلع بھر میں انتظامیہ کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کی تعداد 13سے بڑھا کر 37کر دی گئیں بلکہ ویکسین کی افادیت کے لئے آگاہی مہم بھی شروع کی گئی۔