کراچی  (ویب ڈیسک)

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے اورنگی اور گجر نالہ سے تجاوزات ہٹانے پر حکم امتناع ختم کر دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گذشتہ روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گجر نالہ اور اورنگی نالے پر قائم تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران فیصلہ دیا تھا۔سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں عدالت نے اورنگی ،گجر نالہ سے تجاوزات ہٹانے پر حکم امتناع ختم کر دیا ،عدالت نے حکومت سندھ کو متاثرین کی بحالی اور مناسب معاوضہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں دونوں نالوں کے اطراف سرکاری زمین خالی کرانے کیلئے کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔