زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 ماہ کے دوران 24.84 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ
کراچی( ویب نیوز )زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 24.84 فیصد کی شرح سے بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔دستیاب اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 18.886 ارب ڈالر تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.132 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 6.754 ارب ڈالر تھا۔جاری مالی سال میں 4 جون 2021 تک زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.691 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق 4 جون کو مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16.414 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.163 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 24.84 فیصد کی شرح سے بڑھوتری ہوئی ہے۔