پاکستان. شمالی وزیرستان  میں فورسز کاایک اہلکار شہید

ٹی ٹی پی کے دودہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی(ویب  نیوز)شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ایک اہلکار شہید جبکہ 2 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران نائیک نزاکت خان شہید ہوئے۔ 32 سالہ شہید سپاہی کا تعلق اٹک سے ہے۔آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا اور ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔