شوگر سکینڈل کیس’ شہباز شریف کا ایف آئی اے میں پیش ہونے کا فیصلہ
اپوزیشن لیڈرنے ایف آئی اے میں پیش ہونے کا فیصلہ اپنے وکلا کی مشاورت سے کیا
حمزہ شہباز بھی24جون کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گے

لاہور(ویب  نیوز)مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے ایف آئی اے میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف نے ایف آئی اے میں پیش ہونے کا فیصلہ اپنے وکلا کی مشاورت سے کیا۔ ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی ایف آئی اے میں 24جون کو پیش ہوں گے۔فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے میاں شہباز شریف کو شوگر سکینڈل کیس کی تحقیقات میں طلب کر رکھا ہے جبکہ حمزہ شہباز کو 24 جون کو بلایا گیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے میاں شہباز شریف کو تمام سوالوں کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے پیش نہ ہونے کی صورت میں گرفتاری کا عندیہ دیا گیا تھا۔