مظفرآباد (ویب ڈیسک)

محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر نے پنجاب اور خیبرپختون خواہ میں دینگی کیسز رپورٹ ہونے پر آزاد کشمیر میں اقدامات بسلسلہ روک تھام ڈینگی فیور شروع کر دیئے ڈاکٹر محمود حسین کیانی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سی ڈی سی نے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کر دی ہیں تمام ہسپتالوں کے سربرہان کو تحریر کیا گیا ہے کہ وہ ڈینگی کی تشخیص اور علاج معالجہ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں آئسولیشن وارڈ اور ڈینگی ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جائے ہسپتال کے عملہ کو دینگی بخار کی تشخیص اور علاج معالجہ کے حوالہ سے تربیت دی جائے ہسپتال ھاء سے فوکل پرسنز کی نامزدگی کرتے ہوئے ڈینگی کیسز کی رپورٹ روزانہ کی بنیادوں پر متعلقہ DHOصاحبان کو ارسال کی جائے ۔DHOاورADHOصاحبان کو بھی ڈینگی کی روک تھام کے حوالہ سے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں جن میں سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے دیگر محکم جات سے ڈینگی ڈیلی لارول سرویلنس سرگرمیوں میں LHWsکو شامل کیا جائے آگاہی مہم کو تیز کیا جائے پرنٹ میڈیا اور ایکٹرانک میڈیا میں کوریج دی جائے مستقل بریڈنگ Plasesپر ہر پندرہ دن بعد لاروی سائیڈنگ کی جائے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کو ان بورڈ لیتے ہوئے ڈینگی کنٹرول سرگرمیوں کو موثر بنایا جائے ۔میڈیا کوآرڈینٹر صحت عامہ متعدی امراض نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ فوری اقدامات کی وجہ سے روک تھام میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈینگی ریگولیشن کے مطابق ڈینگی کنٹرورل کے لیے انفرادی ذمہ داریاں اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا (یہ ہر شخص کی اپنی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے گھر ،دفتر اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھے)پانی جمع کرنے والے برتن مثلاً درم ،ٹینکیاں وغیرہ ڈھانپ کر رکھنا، پرانے کاٹھ کباڑ،کوڑا کرکٹ اور ٹائر تلف کرنا،گڑھوں ،مینہول اور نالیوں سے کھڑے پانی کی نکاسی کرنا،روم کولر جب استعمال میں نہ ہوں تو انہیں خشک کرنا ،ایئر کنڈیشنز سے تواتر سے ہفتہ میں کم از کم ایک بار پانی خشک کرنا،بارش کا پانی کہیں بھی کھڑا نہ ہونے دینا ،بارش کے بعد چھتوں پر کھڑا پانی صاف کرنا،واٹر سپلائی سینیٹیشن لائنز کی لیکج کو ختم کرنا،گملوں اور پھول دانوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دینا ،درختوں کی دو شاخوں ،پرانی بوتلوں ،جانوروں کے پانی جمع کرنے والے برتنوں سے پانی خشک کرنا ۔اجتماعی ذمہ دایاں حکومت اور متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق عمل کرنا اور جہاں عمل نہ ہو رہا ہو وہاں متعلقہ اداروں کو آگاہ کرنا نیز عوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کے لیے انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ،گھروں دفاتر اور اردگرد کے ماحول کو خشک رکھنا نیز پرانے تائر اور فالتو پانی کو تلف کرنا ،بلڈنگ میٹریل اور کاٹھ کبار مناسب مقامات پر تلف کرنا ،واٹر سپلائی لائنز اور سیوریج لائن کی مرمتی اور درستگی محکمہ بلدیہ اور پبلک ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہکو رپورٹ کرنا ،مچھروں کے داخلہ کو روکنے کے لیے دروازوں اور کھڑکیوں پر جالیان /پردے لگانا۔