لاہور (ویب ڈیسک)
جی سی یونیورسٹی لاہور میں کورونا پر تحقیقی مقابلے کا آغاز۔ طلباء کورونا کے تناظر میں دنیا کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر تحقیق کرینگے ،وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کا بہترین جات کے لیے نقد انعامات کا اعلان ۔وائس چانسلرکا کہنا تھا کہ تحقیقی مقابلے میں یونیورسٹی کے آٹھ شعبہ جات کے طلباء حصہ لیں گے، طلباء اپنے مضامین کے نقطہ نظر سے موضوع پر تحقیق کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق ایسی ہونی جو معاشرے میں تبدیلی لا سکے۔ ایسی تحقیق کے متحمل نہیں ہوسکتے جو موجودہ دور کی ضروریات سے غیر متعلق ہو۔یونیورسٹیز، ریاست اور صنعت کے درمیان خلاء ہے۔وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ جی سی یو کے طلباء کو ایسے موضوعات پر لکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں جو اداروں اور صنعتوں کے معیار کو بہتر بنائے۔مغربی دنیا میں فنڈنگ ایجنسیاں اور یونیورسٹیاں بھی ہمیشہ ایسی تحقیق کی ہی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔وائس چانسلر نے بتایا کہ جی سی یو شعبہ معاشیات کے طلباء معیشت پرکوروناکے اثرات کی تحقیق کریں گے،ادب کے طلبہ وبائی امراض کے دوران پیدا ہونے والے ادب کا تجزیہ کرینگے،شعبہ نفسیات کورونا کے دماغی اور جسمانی صحت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لے گا،تاریخ کے طالب علم تاریخی نقطہ نظر سے وبائی امراض پر تجزیہ کرینگے ، وبائی امراض کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ماحولیاتی تحفظ پر بھی تحقیق ہو گی،شعبہ جغرافیہ کورونا کے مقامی پھیلاو کے حوالے سے مطالعہ کرے گا۔