سرگودھا (ویب ڈیسک)
لاہور بم دھماکے کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کردیئے گئے اور اہم بلڈنگز اور مقامات پر کسی بھی قسم کی پارکنگ پر پابندی لگا دی گئی اور تمام ضلعی پویس افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ملک بھر میں اہم مقامات اور بلڈنگز سرکاری دفاتر اہم عبادت گاہوں مزارات کے قرب و جوار میں کسی بھی قسم کی پارکنگ نہ ہونے دیں ، ان عمارات اور اہم مقامات پر پارکنگ کے وقت گاڑیوں موٹر سائیکلز کی تلاشی کو بھی یقینی بنایا جائے اور کوشش کی جائے کہ کوئی بھی ایسی مشکوک گاڑی یا موٹر سائیکل نظر آئے اسے فوری طور پر قبضہ میں لے لیا جائے دوسری طرف تمام پارکنگ کے ٹھیکیداروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کے وقت پارک کرنیوالے افراد کی شناخت کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے میں مدد مل سکے۔