صدر مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کی قیادت میںوفد کی سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس کے چیئرمین ذیشان خانزادہ سے ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے ایک وفد کے ہمراہ سینٹ آف پاکستان کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس کے چیئرمین ذیشان خانزادہ سے ملاقات کی ،وفد نے انھیں پاکستان میں صنعت وتجارت کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ، وفد میںمر کزی تنظیم تاجران پنجاب کے صدر شر جیل میر ، ر مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جنرل سیکرٹر ی ظاہر شاہ،ری رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن سید عمران بخاری بھی شامل تھے ۔کاشف چوہدری نے ٹیکس چھپانے کی شک کی بنیاد پر تاجروں کو گرفتار کرنے کے اختیارات کاروباری طبقے کو ھراساں کرنے اور کاروباروں کو ختم کرنے کا باعث بنے گی۔لہذا بنیادی انسانی حقوق سے متصادم اس شرط کا خاتمہ کیا جائے،رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی آمدن پر گین ٹیکس کے اسپیشل اسٹیٹس کو ختم کر کے نارمل ٹیکس رجیم میں شامل کرنے سے ٹیکس ریٹس 35 فیصد ھونے سے کنسٹرکشن ہاوسنگ سیکٹر کی ترقی کا عمل رک جائے گا ،انھوں نے کہااس لیے گین ٹیکس کا پرانا نظام بحال کیا جائے،اسی طر ح چھوٹے تاجروں کو سیل ٹیکس رجسٹرڈ کرنے ،پوائنٹ آف سیل لگانے سے قومی خزانے کو کوئی فائدہ نہیں بلکہ کرپشن کے نئے راستے کھلیں گے ،تاجر برادری مشکل ڈاکومنٹیشن نہیں کر سکتی۔اسی طرح ٹیئر ون میں فرنیچر سمیت متعدد شامل کیے گئے دیگر کاروباروں کو نکال کر ٹئیر ون میں دیگر کاروباروں پر ٹیکس رقبے کی بجائے کاروباروں کے حجم پر لگائے جائیں۔سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس کے چیئرمین ذیشان خانزادہ نے وفد کو یقین دلایا کے وہ صنعت وتجارت اور کاروباری طبقے کو در پیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کر یں گے۔